هفته,  23 نومبر 2024ء
پارٹی رہنماؤں کانواز شریف کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، شرکاء نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ ہمیں وفاقی حکومت نہیں لینا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مسلم لیگ ن اور آزاد ارکان کے ساتھ مل کر پنجاب میں باآسانی حکومت بنا سکتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب میں آزاد ارکان کے شامل ہونے سے مسلم لیگ ن کی تعداد 154 ہو گئی ہے جس پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف پنجاب پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت بنانے کے لیے کسی اتحادی جماعت کی غیر اصولی بات کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔

پارٹی اجلاس میں بعض شرکاء کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، ریاست کو بچانے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، سلمان شہباز اور ملک احمد خان نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں