بدھ,  15 جنوری 2025ء
حنا بیات کا عامر خان پر اپنے شو کا فارمیٹ کاپی کرنے کا الزام

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) حنا بیات نے شیئر کیا کہ عامر خان کے ایک شو کا تصور ان کے شو سے کاپی کیا گیا تھا۔

حنا بیات کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں رہا ہے۔ وہ اپنی خوبصورتی، قابلیت، ذہانت اور بہادری کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطورمیزبان کیا اوروہ پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے معاشرے کے حقیقی مسائل کو سکرین پر پیش کیا۔

انہوں نے ایسےممنوعہ موضوعات کو بھی اپنے شومیں شامل کیا جن پربات کرنا ممنوع سمجھا جاتا تھا اور ان کی پیدا کردہ بیداری نے بہت سے لوگوں کی مدد کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری شروع کردی اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے ان کے شو کے بعد سٹار پلس پر ستیہ میو جیتے کے نام سے ایک شو کی میزبانی کی اور اس کا فارمیٹ بہت جانا پہچانا اور شناسا تھا۔ یہ شو زبردست ہٹ رہا ۔ حنا بیات کا دعوی ہے کہ یہ تصور ان کے شو سے کاپی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری ، پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟

حنا بیات اشنا شاہ کے شو میں مہمان تھیں اور جب اشنا نے ان سے پوچھا کہ کیا عامر کا شو ان کی کاپی ہے؟ تو انہوں نے انکشاف کیا کہ کانسیپٹ تو دور کی بات ہے شو کے سیٹ کا ڈیزائن تک ایک جیسا تھا اور ان کے شو میں کام کرنے والے بہت سے لوگ حیران تھے کہ ان کے شو کی کاپی ہو گئی۔

حنا بیات نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہیں اپنے شو کے ذریعے بہت سے ممنوع موضوعات پر توجہ دینے اور بہت ساری کہانیاں بیان کرنے کا موقع ملا۔

مزید خبریں