هفته,  04 جنوری 2025ء
بھتیجے کا نکاح: مریم نواز کا بھارتی ڈیزائنر کا پہنا گیا جوڑا توجہ کا مرکز، قیمت بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فیشن سینس کا ہر کوئی دلدادہ ہے، ان کی جانب سے پہنے جانے والے لباس خواتین میں کافی مقبول ہیں۔

اب حال ہی میں اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح میں بھی مریم نواز توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے حال ہی میں ہونے والی نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں مریم نواز کے پہناوے کے کافی چرچے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ اپنے بچے آرام سے بیٹھے ہیں اور لوگوں کے بچے جیلوں میں رل رہے ہیں، مریم نواز

نکاح کی تقریب کی مناسبت سے پہنا گیا مریم نواز کا خوبصورت سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا بھارتی ڈیزائنر ‘سبیاساچی’ کا ڈیزائن کردہ ہے، جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے۔

جنگ ڈاٹ کام کی جانب سے سبیاساچی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے اس سرخ رنگ کے جوڑے کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے، اس کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ تِلے یعنی باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔

جاتی امرا میں منعقد ہونے والی نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں 500 مہمان مدعو تھے۔

مزید خبریں