جمعه,  27 دسمبر 2024ء
لاہور میں پاکستان کا پہلا انسداد اسموگ ٹاور نصب

لاہور (روشن پاکستان نیوز)میں پاکستان کا پہلا انسداد اسموگ ٹاور نصب کر دیا گیا۔

محکمہ ماحولیات نے انسداد اسموگ ٹاور کو نجی کمپنی کے تعاون سے نصب کیا ہے جبکہ 50 ہزار کیوبک میٹرفی گھنٹہ سے ہوا صاف کرنے والے مقامی سطح پر تیار ٹاور کا تجربہ کامیاب رہا تو اسے لاہور کے مختلف علاقوں میں نصب کیا جائے گا۔

اینٹی اسموگ ٹاور کی تنصیب محمود بوٹی کے مقام پر کی گئی ہے جبکہ ٹاور 24 گھنٹے کے دوران بارہ لاکھ کیوبک میٹر ہوا کو صاف اور الیکٹروسٹیٹک چارج کے ذریعے کیمیائی مادے اپنی جانب کھینچ کر اینٹی اسموگ ٹاور فضا میں صاف ہوا پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لاہورمیں اسموگ ٹاور نصب کرنے والی اسلام آباد کی نجی کمپنی کے مطابق ٹاورکو مقامی سطح پر ہی تیار کیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے انڈسٹریز اورڈمپنگ ایریاز سے بڑی تعداد میں کیمیائی مادے نکلتے ہیں، جس کے لیے اسموگ ٹاور محمود بوٹی کے مقام پر نصب کیا گیا، تجربے پر پنجاب حکومت کا کوئی خرچہ نہیں آیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق انسداد اسموگ ٹاور کے قریب تین ائیر کوالٹی مانیٹر بھی نصب کردیے گئے۔

مزید پڑھیں؛ لاہور ہائیکورٹ نے خاتون انسانی سمگلر کی ضمانت خارج کر دی

انسداد اسموگ ٹاور کے ذریعے آلودگی کم کرنے کا تجربہ آئندہ پندرہ روز تک جاری رہے گا جبکہ تجربہ کامیاب رہا تو لاہور کے مختلف علاقوں میں کیمیائی مادے کم کرنے والے ٹاور نصب کیے جائیں گے۔

مزید خبریں