اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان نے انتخابات 2024کے حوالے سے بیرونی دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم الیکشن پر غیر ملکی مشورے کی ضرورت نہیں،
جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،ہم نے ہر حوالے سے صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنایا ہے ،
ترجمان نے انتخابات پر غیر ملکی مشوروں کو مستردکرتے ہوئے انتخابات کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ کیا،
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے انتخابی طریقہ کار کے حوالے سے امریکہ اور دیگر ممالک کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات پرکہاکہ ہم اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔











