اوٹاوا(روشن پاکستان نیوز)کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تینوں ملکوں نے ایسی رپورٹس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جن میں کہا گیا کہ اسرائیل غزہ کے علاقے رفح میں فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
تینوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایسے اشاروں پر انتہائی تشویش کا شکار ہیں کہ اسرائیل رفح میں زمینی پیش قدمی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ رفح میں فوجی آپریشن تباہ کن ہو گا۔
Today, I released a statement with Prime Minister @AlboMP and Prime Minister @ChrisLuxonMP on reports of Israel’s planned military operation in Rafah.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) February 15, 2024
Read it here: https://t.co/t1qdfiBgqu
تنیوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ انسانی بنیادوں پر فوجی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
تینوں ملکوں کے بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ جارحانہ کارروائی نہ کرے، تاہم بیان کے مطابق کوئی بھی جنگ بندی یک طرفہ نہیں ہو سکتی اور حماس سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ خود کو غیرمسلح کرے اور تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
تینوں رہنمائوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی افریقہ کے دائر کیے گئے نسل کشی کے مقدمے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے جنوری کے فیصلے نے اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کی حفاظت اور بنیادی خدمات اور ضروری انسانی امداد فراہم کرنے کا پابند کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ضروری ہے۔
تینوں ملکوں نے کہا کہ حماس کو شکست دینے کی قیمت فلسطینی شہریوں کو ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔