اسلام آباد (منصور ظفر)تھانہ کھنہ کے قریب پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے رکھے گئے کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق، ان کنٹینرز میں کافی مقدار میں سامان موجود تھا، تاہم پولیس اور انتظامیہ نے کنٹینرز تو رکھوائے لیکن انہیں خالی نہیں کیا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کنٹینرز رکھے گئے ہیں، لیکن کسی کو یہ نہیں معلوم کہ ان کنٹینرز میں کیا مواد موجود ہے، جس سے مزید تشویش پیدا ہو رہی ہے۔ آگ کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم ریسکیو اداروں کو فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور پولیس و ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، مقامی تھانہ پولیس اہلکاروں میں بھی خوف و ہراس پایا جا رہا ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ان کنٹینرز میں ایسا مواد نہ ہو جو مزید مشکلات کا سبب بنے۔ آگ کے پھیلنے کی وجہ سے ٹریفک کو بھی مزید روک دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
مزیدپڑھیں: اسلام آباد: تھانہ کھنہ کے قریب پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے رکھے گئے کنٹینرز کو آگ لگ گئی