جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
اسلام آباد: تھانہ کھنہ کے قریب پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے رکھے گئے کنٹینرز کو آگ لگ گئی

اسلام آباد (منصور ظفر) تھانہ کھنہ کے علاقے میں پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے رکھے گئے کنٹینرز میں اچانک آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق کنٹینرز میں بڑی مقدار میں مواد موجود تھا، جس کے سبب آگ کا پھیلاؤ تیز ہو گیا۔

پولیس اور انتظامیہ نے کنٹینرز کو تو رکھوا لیا تھا، تاہم انہیں خالی نہیں کیا گیا جس کے باعث آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینرز کو رکھ دیا گیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ کس کنٹینر میں کیا مواد موجود تھا۔

آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم ریسکیو اداروں کو فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور پولیس و ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقامی تھانہ پولیس اہلکاروں میں بھی خوف پایا جا رہا ہے کہ کہیں ان کنٹینرز میں ایسا مواد نہ ہو جو مزید مشکلات پیدا کرے۔ آگ کی شدت میں اضافے کے باعث ٹریفک کو مزید روک دیا گیا ہے۔

مزید خبریں