جمعه,  27 دسمبر 2024ء
سرکاری گاڑیوں کی شادی بیاہ میں موجودگی پرسخت سزا کا اعلان

کابل(روشن پاکستان نیوز)افغان صوبے ارزگان نے صوبے میں شادی بیاہ کی تقریبات میں اہم پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ارزگان کے گورنر مولوی محمد علی جان کی جانب سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ بیت المال کی گاڑی، رینجر، ہیلکس جیپ یا پھر V8 کو کسی شادی بیاہ کی تقریبات میں دیکھیں تو امارات اسلامی افغانستان کے ہر اہلکار کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ڈرائیور کو گرفتار کر لے۔

گورنر کی جانب سے یہ کہنا تھا کہ نہ صرف ڈرائیور کی گرفتاری کی جائے گی، بلکہ استعمال شدہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا جائے گا۔

خطاب کے دوران گورنر کا انداز اس بات کی طرف اشارہ کر رہا تھا کہ وہ اس قسم کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں