جمعرات,  14 نومبر 2024ء
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تا ہم لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

شیخوپورہ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، خانیوال، خانپور، جھنگ، بہاولپور، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں دُھند جبکہ چند مقامات پر شدید دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ اس دوران اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہورمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آ گیا

خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، مہمند، خیبر، کرم، پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں