جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
تحریک انصاف میرا نظریہ ، میراگھر !کل بھی پی ٹی آئی کا حصہ تھی اور ہمیشہ رہوں گی، ملیکہ بخاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابقہ رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہاہے کہ دو سال کا عرصہ تحریک انصاف اور میرے لئے مشکل ترین وقت تھا اور گزشتہ ایک سال میں جیل میں قید و بند کی صوبعتیں بھی برداشت کیں لیکن چوروں کے ہاتھ پر بیت نہیں کی اور ایک کٹھن راستے سے گزرنا پڑا ۔

انہوں نےسماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود میں کل بھی تحریک انصاف کا حصہ تھی اور آج بھی ہوں میں اپنی قیادت ، کارکنان اور تمام ان لوگوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اور حوصلہ نہیں ٹوٹنے دیا ۔

مزید پڑھیں: حکومتوں میں گھُس بیٹھنے والوں کو خبردار کرتا ہوں اس مِس ایڈونچر سے گریز کریں، عمران خان

ملیکہ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف میرا گھر ہے ، نظریہ ہے ، شناخت اور جدوجہد ہے میں کل بھی تحریک انصاف کا حصہ تھی اور ہمیشہ رہوں گی

ان کا کہنا تھا میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں کل بھی اس پاک سر زمین کی خدمت کا جذبہ تھا آج بھی ہے کل بھی – کل بھی لیڈر ایک ہی عمران خان تھا آج بھی وہی ایک ۔

مزید خبریں