جمعرات,  14 نومبر 2024ء
سیمنٹ کی فروخت میں اکتوبر 2024 کے دوران 9فیصد اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سیمنٹ کی فروخت میں اکتوبر 2024 کے دوران 9فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2024 کےدوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 4.357 ملین ٹن رہا جبکہ اکتوبر 2023 کے دوران سیمنٹ کی فروخت کاحجم 4.006 ملین ٹن رہا تھا۔

اس طرح اکتوبر 2023 کے مقابلے میں اکتوبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 0.351 ملین ٹن یعنی 8.74 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 0.49 فیصد کی کمی سے 3.292 ملین ٹن کے مقابلے میں 3.276 ملین ٹن رہی ہے۔

سیمنٹ کی برآمدات میں 51فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈکیاگیا،اکتوبر 2023 کی 7لاکھ 14 ہزار 325 ٹن برآمدات کے مقابلے میں اکتوبر 2024 کے دوران برآمدات کاحجم 10لاکھ 80 ہزار 691 ٹن بڑھ گیا۔

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی و برآمدات) 7.92 فیصد کی کمی سے 15.891 ملین ٹن کے مقابلے میں 14.633 ملی ٹن تک کم ہو گئی۔

مزید پڑھیں: دنیا میں پہلی بار ایک روبوٹ کی تیار کردہ پینٹنگ لاکھوں ڈالرز میں نیلام

اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 15.02 فیصد کمی واقع ہوئی اور فروخت کا حجم 13.426 ملین ٹن کے مقابلے میں 11.410 ملین ٹن تک کم ہو گیا۔

اسی عرصے کے دوران برآمدات کا حجم 30.74 فیصد اضافہ سے 2.466ملین ٹن کے مقابلہ میں 3.223 ملین ٹن تک بڑھ گیا۔

مزید خبریں