جمعه,  27 دسمبر 2024ء
بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوزا)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں آٹھ خوارج مارے گئے، جبکہ سات خوارج زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سدھنوتی کے 31 سالہ میجر عاطف خلیل بہادری سے لڑتے ہوئے اپنے دو جوانوں کے ساتھ شہید ہوگئے، دیگر شہداء میں ضلع کرک کے 36 سالہ نائیک آزاد اللہ اور لیہ کے 35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں، علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں