جمعه,  27 دسمبر 2024ء
اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس میں 735 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد  انڈیکس 91 ہزار 555 پوائنٹس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے مسلسل تیزی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، 4 پیسے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

مزید خبریں