جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
فیصل بینک کا تیسری سہ ماہی میں مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کے معروف اسلامی بینک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے 30 ستمبر 2024ء کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے، جس میں بینک نے 19.8 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) حاصل کیا، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 64 فیصد اضافہ ہے۔ اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں بینک نے 15 فیصد عبوری نقد منافع کا بھی اعلان کیا ہے۔

فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ نتائج ہمارے مضبوط بنیادوں کی عکاسی کرتے ہیں جو ہم نے ایک سرکردہ اسلامی بینک کی حیثیت سے رکھی ہیں۔ یہ ہمارے بورڈ، انتظامیہ اور ملازمین کی محنت کا نتیجہ ہیں۔”

بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ “ہماری کارکردگی صارفین کے اعتماد اور شریعت کے مطابق مستحکم خدمات کا ثبوت ہے۔ ہم بہترین خدمات کی فراہمی اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔”

فیصل بینک لمیٹڈ پاکستان کے سرکردہ اسلامی بینکوں میں سے ایک ہے، جو کہ شرعیہ کے مطابق مختلف بینکنگ مصنوعات و خدمات فراہم کرتا ہے۔ بینک اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔

مزید خبریں