اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گندم کی برآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، فوجی بن قاسم فرٹیلائزر فیکٹری کو گیس دینے کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا، ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 1263 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ کو شروع کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا، درآمدی یوریا کھاد پر سبسڈی دینے کے ساتھ ساتھ وفاق اور صوبوں کے درمیان 50، 50 فیصد شیئرنگ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ سبسڈی کے لیے غور کیا جائیگا۔