اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر انجم عقیل خان، وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر چوہدری احسن اقبال، اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز F-6/2 میں اسپیس ویک کا افتتاح کیا۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم فرح ناز اکبر، ایم این اے نزہت صادق اور دیگر پارلیمنٹیرینز بھی تقریب میں شریک تھے۔
اسپیس ویک کو ایک ساتھ کئی سکولوں میں شروع کیا گیا، جہاں طلباء و طالبات کو 100 سے زائد جدید ٹیلی سکوپ فراہم کیے گئے تاکہ وہ فلکیاتی مشاہدات کر سکیں۔
اس موقع پر پارلیمنٹیرینز نے اسپیس سے متعلق مختلف اسٹالز کا وزٹ کیا، جہاں طلباء و طالبات نے پاکستانی ساختہ ٹیلی سکوپ اور دیگر سائنسی آلات پر بریفنگ دی۔
افتتاحی تقریب میں پارلیمنٹیرینز نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو سائنسی تعلیم اور خلا کی تسخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی اور اس اقدام کو سراہا۔
مزید پڑھیں: جدہ: سردار محمد اقبال کی صحتیابی پر صحافی برادری کی عیادت











