اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ امی نے حمزہ شہباز کو تاریخی شکست دی – ہم ہارے نہیں، انتخابات کے اس رزلٹ میں کوئی سچائی نہیں ہے ، دھاندلی ہوئی ہے ، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو انہوں نے ڈیٹین کیا ہوا تھا،فارم 45 نہیں دے رہے تھے، حمزہ شہباز کےسب پولنگ ایجنٹس دے رہے تھے،ہمیں 45 بہت مشکل سے ملے تھے ، کہا گیا تھا کہ عالیہ حمزہ ملک کےجاننے والوںکو اندر نہیں آنے دینا۔اور باقی سب کینڈیڈیٹس کے لوگ اندر ا ٓکر رزلٹ دیکھ رہے تھے،انہوں نے کہا کہ ہم فارم 45 کےمطابق 15 ہزار ووٹ سے آگے تھے، جیسے جیسےرپورٹس ملیں، ہر جگہ سے یہی معلوم ہواکہ ہم بہت بڑے مارجن سے انہیں شکست دے رہے ہیں
پھر ہمیں پتہ چلا کہ رزلٹس روک لیے ہیں، آر اوآفس سیل ہو گیا۔ اندر پولیس فورسز اینٹرنس پر تھیں،ہم ہائی کورٹ میں جا کر اپنے حق کے لیے لڑیں گے
پانچ ہزار ریجیکٹ ووٹس کے باوجود بھی ہم 10 ہزار ووٹ کے مارجن سے حمزہ شہباز شریف صاحب سے الیکشن جیت رہے،
عالیہ حمزہ ملک کو جیل رکھا گیا ، ہمارے لیے پہلےبھی کیمپین مشکل بنائی گئی، ہمیں کوئی ریلی وغیرہ نہیں نکالنیدی گئی ، نکالتے ہی پولیس آ جاتی تھی بند کروانا شروع کر دیتی تھی،ہمارے فلیکسیز وغیرہ اتاردئیے جاتے ، ہمیں کیمپین کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
والد صاحب حمزہ ملکاور میں نے ہم دونوں نے یہ کیمپین چلائی پارٹی نے بھی مدد کی
اب پارٹی نے بھی یہی کہا ہے کہ ہائیکورٹ جا کر اپ جلدی سے جلدی سے یہ فائل کریں
عالیہ حمزہ ملک کی بیٹی نے کہا کہ ہم اپنے حق کے لیے لڑیں گے اور ہم لاہور کی عوام کا ووٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے ، میری امی کو 10 مہینے جیل کے اندر رکھا گیا اور ہم اپنی سیٹ واپس لے کے رہیں گے