جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

پٹرول کی قیمت میں2روپے7پیسے فی لٹرکمی کی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل3روپے40پیسے فی لٹر سستا کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے3پیسے کمی کی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لٹر کمی کی گئی،پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لٹر ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لٹر ہو گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لٹر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: گجرات، پیٹرول مافیا کا راج برقرار، غیر قانونی طریقے سے مہنگے داموں پیٹرول فروخت ہونے لگا

مزید خبریں