اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کے دوران تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمے کےلیے درخواست جمع کرائے گی۔
ذرائع کے مطابق سیکشن 196 کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں، اس سیکشن کے تحت گرفتاری کےلیے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے فیصلے کی توثیق کردی اور معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کےلیے درخواست کردی گئی۔