پشاور(روشن پاکستان نیوز)پشاور کے حلقے پی کے 79 سے کامیاب امیدوار جلال خان افغان شہری نکلے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق جلال خان کا تعلق افغانستان سے ہے، جلال خان پر اغوا کا مقدمہ درج تھا۔
جلال خان ن لیگ کے ٹکٹ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ۔
اس حوالے سے جلال خان کا کہنا ہے کہ افغان نہیں پاکستانی شہری ہوں، بے بنیاد خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم ليگ ن کے جلال خان نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور سلیم خان کو شکست دی تھی۔
جلال خان 16031 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تیمور سلیم خان 11495 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔