بدھ,  10  ستمبر 2025ء
علم حاصل کرنے کاشوق: باپ بیٹی کیساتھ یونیورسٹی میں داخلہ لےلیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مصرمیں ایک باپ نے علم حاصل کرنے کے شوق میں بیٹی کے ہمراہ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

کمشنر دمیاط میں رہنے والے 50 سالہ حسن نے انٹر کا امتحان پاس کرنے کے بعد بیٹی کے ساتھ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

عبدہ حسن کاکہناہے کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق تھا لیکن حالات کی وجہ سے میٹرک کے بعد وہ یہ سلسلہ برقرار نہ رکھ سکے، تاہم بیٹی کے لیے انہوں نے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا اور بیٹی کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے بہترین کوشش کی۔

عبدہ حسن کاکہناہے کہ ان کی جب بیٹی نے میٹرک کیا تو انہوں نے سوچا کہ بیٹی کےساتھ کالج میں داخلہ لے لیں، اس طرح دونوں نے ایک ہی کالج میں داخلہ لیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹر کے سالانہ امتحان میں والد نے بیٹی سے زیادہ نمبر لیے ہیں، انٹرمیں والد کے 79 فیصد نمبر آئے جب کہ بیٹی کے نمبر71 فیصد تھے۔

مزید پڑھیں: قانونی دستاویزات کو سمجھنا مشکل کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق میں دلچسپ وجہ کا انکشاف

عبدہ حسن بیٹی نے یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کا انتخاب کیا جب کہ والد کی دلچسپی تاریخ میں تھی، دونوں باپ بیٹی ایک ساتھ ہی یونیورسٹی جاتے ہیں ،ان کایہ اقدام کئی لوگوں کے ہمت اور لگن کی مثال ہے۔

مزید خبریں