جمعه,  20  ستمبر 2024ء
 15 کال ریکارڈ کے مطابق سٹریٹ کرائم میں 26 فیصد کمی آئی,سی پی اوسید خالدہمدانی
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)چئیر پرسن وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤ الدین کا سی پی او آفس راولپنڈی کا دورہ،سی پی او راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے استقبال کیا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
 15 کال ریکارڈ کے مطابق سٹریٹ کرائم میں 26 فیصد کمی آئی، جرائم میں ملوث تمام بڑے گینگز کو ختم کیا گیا ہے، گاڑیاں چھیننے کے واقعات پر مکمل کنٹرول کیا گیا ہے، لاء اینڈ آرڈر اور کرکٹ میچوں میں راولپنڈی پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
 سی پی اوسید خالدہمدانی،چئیرپر سن وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤ الدین نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق چئیر پرسن وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤ الدین نے سی پی او آفس راولپنڈی کا دورہ کیا،سی پی او راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے استقبال کیا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ 15 کال ریکارڈ کے مطابق سٹریٹ کرائم میں 26 فیصد کمی آئی، جرائم میں ملوث تمام بڑے گینگز کو ختم کیا گیا ہے، گاڑیاں چھیننے کے واقعات پر مکمل کنٹرول کیا گیا ہے، لاء اینڈ آرڈر اور کرکٹ میچوں میں راولپنڈی پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ راولپنڈی میں ٹریفک کی صورتحال میں بتدریح بہتری لائی گئی ہے،تجاوزات کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
 چئیرپر سن وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤ الدین نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا، چئیر پرسن وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوریٹ نے تحفظ سینٹر اور اینیمل ریسکیو سینٹر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔
 چئیر پرسن وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤ الدین نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا خصوصی فوکس شہریوں کی مشکلات کا حل ہے،  خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیروٹالیرنس ہے، پولیس کی استعداد کار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب گورنمنٹ تمام وسائل فراہم کر رہی ہے، سی پی او راولپنڈی نے چئیر پرسن وزیر اعلیٰ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤ الدین کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News