اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ملازمین کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے بارے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے کل 19 ہزار 151 ملازمین میں سے 10 ہزار 102 ملازمین نے 2023 میں ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے 8 ہزار 503 ملازمین 6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ کی حد سے کم اجرت وصول کر رہے ہیں، ایف بی آر کے 263 افسران طویل رخصت پر ہونے کی وجہ سے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروا سکے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر میں تعینات 74 افسران پروبیشن پر ہیں جن کی تنخواہیں ٹیکس حد سے کم ہیں۔