اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ططاقتور سمندری طوفان یاگی نے ویتنام پہنچ کر وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی، درجنوں افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویتنامی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی ویتنام میں طوفان سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ 24 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام کے محکمہ موسمیات نے ملک کے متاثرہ علاقوں میں آج بھی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سمندری طوفان سے چین میں 4 اور فلپائن میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا