پیرس (روشن پاکستان نیوز )دنیا کی سب سے بڑی اور بھاری بھرکم گولڈ فش ‘دی کیرٹ’ جھیل میں مردہ پائی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صوبے شیمپین میں موجود جھیل ‘بلیو واٹر لیکز’ میں دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش کو برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر اینڈی ہیکیٹ نے 2022 میں پکڑا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کے تیز نارنجی رنگ کی وجہ سے اس مچھلی کا نام ‘دی کیرٹ’ رکھا گیا جس کا وزن 30 کلو تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مچھلی لیدر کارپ اور کوئی کارپ کی ایک ہائیبرڈ نسل ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مچھلی ‘دی کیرٹ’ کی عمر 20 سال تھی اور وہ اپنی عمر مکمل کر چکی تھی اور مچھلی جھیل میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
مزید پڑھیں: مائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈکس نے توڑ دیا؟ شوبز کی دنیا سے دلچسپ خبر