راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ریاست سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم عبدالحنان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم محمد علی سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم ارسلان ساجد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، چکری پولیس نے ملزم ثاقب سے چھری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائر ز اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، چار ملزمان گرفتار