پیر,  30 دسمبر 2024ء
ملکی واوورسیز پاکستانیز کیلئے مفتی عبدالقوی کا اہم بیان سامنے آگیا

ملتان(روشن پاکستان نیوز)مفتی عبدلقوی نے کہا ہے کہ جس جرات اور بہادری کے ساتھ پاکستانی قوم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے نکلی اور جس طرح اوورسیز پاکستانیز نے وطن واپس آکر حق وسچ کو فتح دلوانے کے لئے اپنا ووٹ ڈالا میں اس پر تمام اندرون وبیرون ممالک میں مقیم پاکستاینز کا شکر گزار ہوں،

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں سب سے پہلے پوری پاکستانی عوام اور بالخصوص اوورسیز پاکستانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی میں اس وقت ترجمانی کر کے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنا حق راہ دہی بڑی جرات کے ساتھ استعمال کیا اور انہوں نے جو پیغام دینا تھا وہ دے دیا ،

انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان میں آئے اور جرات کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کیا پاکستانی قوم نے بھی کامیابی اور جرات کے ساتھ اپنا وہ کاسٹ کیا،

انہوں نے کہا کہ جو آپ نے پیغام دینا تھا وہ جرات کے ساتھ آپ نے دے دیا ،جس انداز سے آپ نے بے خوف ہو کر اپنے ضمیر کی اواز اور دل کی بات اور فکر کی بات پہنچانی تھی پوری انسانیت کے لیے، یورپ کے لیے اقوام عالمی کے لیے اور بالخصوص پاکستانی قوم کے لیے وہ آپ نے ووٹ کی آزادی کے ساتھ پہنچا دی ہے ،

ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج یہ ویڈیو جاری کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کیا ہوا ہے اس حوالے سے میں پھر کبھی بولوں گا آج موقع نہیں ہے۔

مزید خبریں