بدھ,  15 جنوری 2025ء
سنیل شیٹھی نے وہ تمام عمارتیں خرید لیں جہاں ان کے والد کبھی ملازم تھے

نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) مشہور اداکار سنیل شیٹھی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اپنے والد کے جدوجہد بھرے سفر کے بارے میں انکشاف کیا، جس میں انہوں نے اپنے والد کی محنت اور عزم کو سراہا۔

سنیل شیٹھی نے بتایا کہ ان کے والد نے صرف نو سال کی عمر میں منگلور سے ممبئی کا رخ کیا تھا تاکہ روزگار تلاش کر سکیں۔

ممبئی پہنچنے کے بعد، انہوں نے ایک جنوبی ہندوستانی ریستوران میں میز صاف کرنے کی ملازمت شروع کی۔ کم عمری اور محدود قد کی وجہ سے، انہیں ایک میز کے چاروں طرف گھوم کر اسے صاف کرنا پڑتا تھا۔ اپنے ابتدائی دنوں میں، ان کے والد کو چاول کی بوریوں پر سونا پڑتا تھا۔

شیٹھی نے کہا کہ ان کے والد نے اپنی محنت کے بل بوتے پر ترقی کی اور بعد میں انہی ریستورانوں کے منیجر بن گئے جہاں وہ کبھی میز صاف کرتے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ، سنیل نے وہ تین عمارتیں خرید لیں جہاں ان کے والد نےکبھی ملازمت کی تھی۔ آج، سنیل شیٹھی انہی عمارتوں کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی گیمنگ اور ایپ انڈسٹری کی شاندار ترقی ،عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا، گوگل کانفرنس میں انکشاف

سنیل شیٹھی کے والد کا 2017 میں انتقال ہوگیا تھا۔ اداکار نے اپنے والد کی محنت اور لگن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی یہی جدوجہد ان کے خاندان کی کامیابی کی بنیاد بنی۔ سنیل شیٹھی کو جلد ہی فلم “ویلکم ٹو دی جنگل” میں دیکھا جائے گا اور اس وقت وہ ڈانس ریئلٹی شو “ڈانس دیوانے 4” کے جج کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں