بدھ,  22 جنوری 2025ء
غزہ ، بمباری سے 40 فلسطینی شہید ، حزب اللہ کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

غزہ(روشن پاکستان نیوز) غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کئی گھنٹے کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں میں اسرائیلی فورسز نے فضائی حملے کئے جس میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں دیرالبلح سے بھی ہزاروں بے گھر فلسطینی ایک بار پھر دربدر ہو گئے۔

ادھرمقبوضہ گولان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی بیرکوں پر 50 سے زیادہ راکٹ فائر کیے جبکہ کریات شمونہ میں ڈرون حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں، اسرائیل کی جانب سے بھی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔

دوسری طرف مصر میں جنگ بندی مذاکرات کے ایک اور دور کے لیے اسرائیلی مذاکرات کار قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ حماس کا وفد بھی غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر ثالثوں کے نتائج سننے کے لیے قاہرہ روانہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوج کا 7 اکتوبر کو اغوا کیے جانیوالے 6 مغویوں کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ

حماس کا کہنا ہے کہ حماس کے وفد کا قاہرہ روانہ ہونے کا مطلب مذاکرات میں شرکت نہیں ، اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

مزید خبریں