اتوار,  15  ستمبر 2024ء
غزہ: اسرائیلی فوج کا 7 اکتوبر کو اغوا کیے جانیوالے 6 مغویوں کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے 6 مغویوں کی لاشوں کو ایک آپریشن میں بازیاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوجی ترجمان کے بیان کے مطابق 6 مغویوں کی لاشوں کو خان یونس شہر کے ایک غار سے رات گئے ہونے والے آپریشن کے بعد برآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور ایجنسیوں نے جن مغویوں کی لاشیں برآمد کی ہیں ان میں سے 4 کی عمریں 70 سال سے زائد ہیں۔

مغویوں کی لاشیں برآمد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل تمام مغویوں کو زندہ یا مردہ حالت میں واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ نے کہا کہ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مغویوں کو کھوتے جائیں گے، ہمیں مغویوں کی واپسی کے لیے اب ہر صورت ڈیل کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر برطانوی دفتر خارجہ کا افسر مستعفی

علاوہ ازیں اسرائیل نے آج پھر غزہ شہر میں واقع ایک اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اسکول میں پناہ لیے ہوئے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News