بدھ,  15 جنوری 2025ء
فیض حمید عمران خان سے کس کے ذریعے رابطے میں تھے؟ تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر)فیض حمید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کس کے ذریعے رابطے میں تھے؟ اس حوالے سے سینئر صحافی اعزاز سیدنے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق اعزاز سیدنےکہا ہے کہ  جنرل (ر)فیض حمید بانی چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے ایک تیسرے فرد کے ذریعے رابطے میں تھے۔ وہ فردہماری معلومات کے مطابق جیل کے  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تھے۔ عمران خان کو اشارے مل گئے ہیں کہ فیض حمید کی گرفتاری  سے سارے  معاملات آپس میں جڑ رہے ہیں ، اگر اس سارے معاملے کی آپ ٹائم لائن دیکھیں اور تحقیقات کے حوالے سے ہمارے ذرائع نے جو بتایا ہے اس میں یہ بات واضح طور پر پتہ  لگتی ہے کہ فیض حمید ایک برج کے ذریعے  ایک تیسرے فریق کے ذریعے رابطے میں تھے ، اور  وہ فرد ہماری معلومات کے مطابق  جیل کے  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تھے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں ایک سوال کے جواب میں اعزاز سید نے بتایا کہ ایسے شواہد ملے ہیں جن سے یہ بات اسٹیبلش ہوتی ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید اور عمران خان کے درمیان رابطہ تھا اور پیغام رسانی بھی ہو رہی تھی ۔عمران خان انڈر دی ریڈار تھے ، یہ تعلق اور رابطہ براہ راست نوعیت کا نہیں تھا ، اِن ڈائریکٹ تھا ۔ ہمیں جو ذرائع بتاتے ہیں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ دونوں کے درمیان پیغام رسانی تھی اور باہمی اعتماد اتنا تھا کہ وہ ایک د وسرے کو مشورے بھی دیتے تھے  اور زیادہ تر مشورے عمران خان ریسیو کرتے تھے ۔

مزید پڑھیں: 31اگست تک عمران خان کو رہاکروورنہ بنگلہ دیش سے برا حال ہوگا،طلبہ تحریک کی دھمکی

پروگرام میں  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،  مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف  اور سینئر صحافی  شبیر ڈار نے بھی شرکت کی ۔

مزید خبریں