اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات کے دوران دھرنا معاہدہ مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دھرنا معاہدہ مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا، وفاقی حکومت ملکی تاریخ کی کمزور ترین حکومت ہے۔