اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل فون نیٹ ورک کی بحالی کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں،جب ممکن ہوگا انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل بخیر و عافیت مکمل ہوگا، ریٹرننگ افسران 9 فروری دو بجے تک نتائج دیں گے۔