بدھ,  15 جنوری 2025ء
کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجرا ء،وزیر اعلیٰ بلوچستان کا افتتاحی تقریب میں لوکل اور ڈومیسائل سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا اعلان

 

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر تقریب سے خطاب میں لوکل اور ڈومیسائل سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور نادرا حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افتتاحی تقریب کے بعد وزیر اعلی بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ 2017 میں اس کی داغ بیل ڈالی، بہت عرصےتک اسلحہ لائسنس التوا کا شکار رہا، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کرپشن کی شکایات مل رہی تھی۔سرفراز بگٹی کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوکل اور ڈومیسائل سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے جارہے ہیں، اسلحہ لائسنس کے تحت 05 سالوں میں مختلف کیٹگریز کے لائسنس جاری کیےجائیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ چمن کے شہریوں کو بلوچستان حکومت کے اخراجات پر پاسپورٹ اجرا کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں