لاہور(روشن پاکستان نیوز)پیش گوئیاں کرنے والی اور قسمت کا حال چال بتانے والی لاہور کی رہائشی 100سالہ ماں جی نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا اگلی حکومت میں کوئی کردار نہیں ہوگا،اگلی حکومت نوازشریف بنائیگا،
تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی 100سالہ ماں جی اپنے علاقے میں پیش گوئیوں کے حوالے سے خاصی مشہور ہیں اور لوگ دور دراز سے ان کو اپنا ہاتھ دکھانے اور قسمت کا حال چال پوچھنے آتے ہیں ،100سالہ ماں جی سن نہیں سکتیں مگر بول سکتی ہیں اور دیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے،ایسے میں عام انتخابات کے حوالے سے اور اگلی حکومت کے حوالے سے ماں جی نے پیش گوئی کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ہے ،اگلی حکومت میں عمران خان یا ان کی جماعت کا کوئی کردار نہیں ہوگا،
ماں جی نے بتایا کہ اگلی حکومت مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نوازشریف کی ہوگی۔