هفته,  23 نومبر 2024ء
سادہ اکثریت نہ ملی تواتحادی حکومت بنائیں گے ،شہباز شریف

لاہور(روشن پاکستان نیوز )سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو سادہ اکثریت مل گئی تو نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے۔
نجی ٹی وی کی خصوصی انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بننے کے بعد بند اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کرنا پڑے گی جب کہ آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں بھی جانا پڑے گا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ دہشت گردوں کی حالیہ سرگرمیوں کی وجہ سے ووٹرز
کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے تاکہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نہ نکلیں۔عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 3 سال قبل اس وقت کی حکومت نے کچھ فیصلے کیے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو دوبارہ پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔
ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے بنائے گئے پارلیمانی بورڈ میں خواتین کی نمائندگی ہے۔

مزید خبریں