هفته,  23 نومبر 2024ء
8فروری ،الیکشن کے دن موسم کیسا رہے گا ؟چیف میٹرولوجسٹ کیجانب سے اہم رپورٹ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پوٹھوہار ریجن میں شام اور رات کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
پاکستان ویدر آفس کے چیف میٹرولوجسٹ نے رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ 8 فروری یعنی انتخابات کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جس کے ساتھ پارہ 13 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 8 فروری کو ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ سرفراز خان کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، موسم 25 سے 26 ڈگری تک پہنچ جائے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ پوٹھوہار ریجن میں شام اور رات کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں