اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)عالمی ریکارڈز کی سینچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم نے 30 سیکنڈ میں اپنے سر سے 39 کین توڑ کر ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محمد راشد نسیم کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں 30 سیکنڈ میں اپنے سر سے 39 کولڈ ڈرنگ کے کین توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم پہلے پاکستانی ہیں جو عالمی ریکارڈز کے سنچری کلب میں شامل ہیں۔