جمعرات,  23 جنوری 2025ء
بے گناہ امریکی خاتون 43 سال بعد جیل سے رہا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) بےگناہ امریکی خاتون کو 43 سال بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 64 سالہ سینڈرا ہیمی 20 سال کی تھیں جب انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہیں 1980ء میں ایک لائبریری ورکر کے قتل کے الزام میں سزا دی گئی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے شدید دوا کے اثر میں لیے گئے سینڈرا کے بیان کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں تھا، قتل ایک پولیس اہلکار نے کیا تھا جسے بچانے کے لیے سینڈرا کو پھنسایا گیا۔

مزید پڑھیں: شاہ چارلس سوم نے لیبر حکومت کی نئی برطانوی پارلیمنٹ کا افتتاح کر دیا

وکلاء صفائی کا کہنا ہے کہ سینڈرا امریکی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک ناحق قید رہنے والی خاتون ہیں۔

مزید خبریں