بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
فاروق ستار اور فروغ نسیم کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات نہ ہوسکی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں فاروق ستار اور فروغ نسیم کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات نہ ہو سکی۔

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کو قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست دینے کے معاملے پر ریٹرننگ افسر نے سماعت کی۔

فاروق ستار اور بیرسٹر فروغ نسیم ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔

ریٹرننگ افسر سعید گل نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے دستاویز وصول کیں۔

فاروق ستار بے کہا کہ ہمارے اقلیتی امیدوار سنجے پروانی ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے اقلیتی نشست کے لیے پہلے ڈاکٹر موہن کو نامزد کیا تھا، ڈاکٹر موہن بیرون ملک چلے گئے تھے۔

مزید خبریں