نارووال (روشن ) سابق پی ٹی آئی رہنماء اورمعروف گلوکار الیکشن سے دستبردار ہوگئے ،منگل کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں ابرارالحق نے کہاکہ میں 2024 کا الیکشن نہیں لڑ رہا ہوں۔
میں وقت پر اپنے دستاویزات واپس نہیں لے سکا لہٰذا میں نے سوچا کہ عوامی پیغام دینا مناسب ہے کیونکہ ایک ووٹ بھی اہمیت رکھتا ہے۔ اللہ پاک پاکستان اور پاکستانیوں پر رحم فرمائے۔