منگل,  16  ستمبر 2025ء
چین میں سیلاب کے باعث پل گر گیا ، 11 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چین کے صوبے شانزی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پل گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق پل گرنے کے بعد اب تک 20 گاڑیاں نہیں مل سکیں جبکہ  30 افراد بھی لاپتہ ہیں، ہلاک ہونے والے 11 افراد کی لاشیں 5 مختلف گاڑیوں سے ملیں۔

متاثرہ مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی اور وسطی چین کے بہت سے علاقے ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز باؤجی شہر میں بھی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال اور مٹی کے تودے گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست آسام میں سیلاب سے 130 جنگلی جانور ہلاک

مزید خبریں