راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کینٹ پولیس کی کاروائی،کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ کیری ڈبہ اور 03 موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں رفیق اور فیاض شامل ہیں۔
ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ کیری ڈبہ اور 03 موٹر سائیکل برآمدہوئے،ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔