هفته,  28 دسمبر 2024ء
افسوسناک حادثہ ،گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 سیاح جاں بحق، 2 زخمی

 

زیارت (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 سیاح جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دوزخ تنگی کے مقام پر پیش آیا۔

لیویز حکام کے مطابق حادثے میں 5 سیاح جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کیا جا رہا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہےکہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو کہ پکنک کے لیے زیارت آئے تھے۔

مزید خبریں