بدھ,  15 جنوری 2025ء
سائیکل بھی غریب کی دسترس سے دور ،عوام آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں سن کرپریشان

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی آئے روز بڑھتی قیمتوں پر غریب عوام نے سائیکل مارکیٹ کا رخ کیا مگر ان کے آسمان سے باتیں کرتی قیمت سن کر حیران وپریشان ہوگئے۔ ملک میں آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان حال سفید پوش کم آمدنی والے شہریوں نے گاڑیوں موٹر سائیکلوں، رکشوں اور وینوں کے بھاری کرایوں سے بچنے کے ئیے سائیکلوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔عام شہریوں کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنے بچوں کی فرمائش پوری کرنے کے لیے سائیکل کی دکانوں کا رخ کر رہے ہیں، مگر سائیکلوں کے مہنگے دام ان کی جیب پر بھاری پڑ رہے ہیں۔

10 ہزار روپے میں ملنے والی سائیکل اب 25 سے 30 ہزار روپے میں دستیاب ہے جو کہ عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہے۔ملتان میں لوکل اور امپورٹڈ سائیکلوں کی دیدہ زیب ورائٹی چلا کر بچے تو خوب محظوظ ہو رہے ہیں مگر زیادہ دام ہونے کی وجہ سے بچے اور بڑے سبھی پریشان ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ گاہک کم قیمت پر سائیکل حاصل کرنے کے لیے بہت بحث کرتے ہیں لیکن بڑھتی مہنگائی میں جہاں ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے وہیں سائیکل کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے۔

مزید خبریں