بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
پاکستان انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو میں بھرپور شرکت کرینگے،ذوالفقار علی

اسلام آباد ( سدھیر کیانی) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس اور فہد برلاس کنونیئر ایگزبیشن کے ہمراہ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقارعلی اور ڈائریکٹرعرفان اللہ خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

چیئرمین خورشید برلاس نے بریفنگ میں بتایا کہ 11مئی 2024 کو پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس اینڈ سمارٹ ایکسپو کا شاندار آغاز کیا گیا جس کا افتتاح سعودی عرب میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے کیا تھا ۔ ایکسپو میں توقعات سے زیادہ پاکستانی اور سعودی مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں 19 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ۔ اب پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام انشاء اللہ سعودی عرب کے شہر جدہ میںدوسری پاکستان انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو کا انعقاد 2نومبر2024ء کو جدہ ہلٹن ہوٹل میں منعقد کی جارہی ہے ۔

کانفرنس میں سیاحت، منرلز میڈیکل، سول ایوی ایشن انڈسٹری،، کنسٹرکشن میٹریل، پرائیویٹ ڈویلپیئر، تعلیم اور دیگر شعبوں سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی نے خورشید برلاس کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس نمائش کا حصہ بھی بنیں گے اور بھرپور طریقے سے آپ کو سپورٹ بھی کریں گے اور ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملکی معیشت کو بڑھانے کیلئے آپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔کانفرنس اور ایکسپو کا انعقاد ہونا بہت ضروری ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط اور معیشت کو تقویت ملتی ہے۔

آخر میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی کو شیلڈ بھی پیش کی اس موقع پر ڈائریکٹرعرفان اللہ خان اور فہد برلاس کنونیئر ایگزبیشن بھی موجود تھے۔

مزید خبریں