لاہور(روشن پاکستان نیوز)وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی یہ حکومت نہیں لائی، پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ لینے والی جماعت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم کو حکومت لینے کا شوق نہیں تھا، حکومت نہ لیتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
اسحاق ڈار بولے کہ کہا جاتا تھا کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے، پاکستان کو معاشی قوت بنانے کے لیے شہباز شریف اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔