بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
بجٹ کے بعد گاڑیاں کتنی مہنگی ہو گئیں ؟ صارفین کیلئے پریشان کن خبر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نئے بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکسز کی ایک مرتبہ پھر بھرمار کر دی گئی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں پر نیا ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ، وزیر خزانہ نے بتایا کہ گاڑیوں پر ٹیکس اب ایکس فیکٹری قیمت پر عائد ہو گا جبکہ اس سے قبل ٹیکس انجن کی سی سی کے مطابق ہوتا تھا ۔

850 سی سی تک گاڑی جس میں آلٹو وی ایکس آر بھی آتی پر قیمت کا 0.50 فیصد ٹیس عائد ہو گا جو کہ 12 ہزار 500 روپے ہے جبکہ اس سے قبل 10 ہزار روپے ٹیکس عائد تھا، 851 سی سی سے ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر قیمت کا ایک فیصد ٹیکس لگے گا جو کہ 38 ہزار 580 روپے بنتا ہے جبکہ اس سے قبل یہ ٹیکس 20 ہزار روپے تھا ۔

1001 ایک سی سی سے 1300 سی سی تک قیمت کا 1.50 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے جو کہ 56 ہزار 985 روپے بنتا ہے جبکہ ا سے قبل یہ ٹیکس 25 ہزار روپے تھا، 1301 سی سی سے 1600 سی سی تک گاڑیوں پر قیمت کا 2 فیصد ٹیکس عائد ہو گا جو کہ 81 ہزار 585 روپے بنتا ہے جبکہ اس سے قبل یہ ٹیکس 50 ہزار روپے تھا، یعنی ہونڈا سٹی اب 31 ہزار روپے مزید مہنگی ہو جائے گی ۔

1601 سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں پر قیمت کا 3 فیصد ٹیکس عائد ہو گا جو کہ 225،270 روپے بنتا ہے جبکہ اس سے قبل یہ ٹیکس ڈیڑھ لاکھ روپے تھا یعنی ٹیوٹا کی گرینڈی اب 75 ہزار روپے مزید مہنگی ملے گی ۔

اسی طرح 1801 سی سی سے 2 ہزار سی سی کا ٹیکس بڑھا کر 3 لاکھ 46 ہزار 500 روپے ، 2001 سی سی سے 2500 سی سی تک ٹیکس بڑھا کر 7 لاکھ 65 ہزارایک سو روپے ، 2501 سے 3 ہزار سی سی کا ٹیکس 9 لاکھ 56 ہزار 720 روپے اور 3 ہزار سے زائد سی سی گاڑی پر ٹیکس 11 لاکھ 39 ہزار 880 روپے کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں: سی ڈی اے بورڈ نے مالی سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری دے دی

اسی فارمولے کے تحت ایم جی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، ایم جی ایچ ایس ایسنس کی قیمت 80 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جو کہ 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد بڑھ کر 82 ہزار 60 ہزار 980 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

مزید خبریں