بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
2 سال میں 100 لارج اسکیل فیکٹریاں بند، ہزاروں لوگ بے روزگار

2 اسلام آباد(نیوزڈیسک)سال میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 170 فیصد تک اضافہ ہوا، 100 کے قریب لارج اسکیل فیکٹریاں بند ہوگئیں جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے۔

 آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) ذرائع کے مطابق بند ہونے والی فیکٹریوں میں 50 ٹیکسٹائل مل بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 2022 میں بجلی 16 روپے فی یونٹ تھی جو آج 42 روپے فی یونٹ ہے۔ 2022 میں انڈسٹری کو گیس 14 روپے یونٹ مل رہی تھی آج 40 روپے یونٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سال میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 ارب ڈالر سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر رہ گئیں۔

مزید خبریں